Sbs Urdu -

  • Author: Vários
  • Narrator: Vários
  • Publisher: Podcast
  • Duration: 141:30:40
  • More information

Informações:

Synopsis

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episodes

  • مختصر خبریں: بدھ 15 اپریل 2026

    15/04/2026 Duration: 06min

    آسٹریلیا کے وفاقی وزیرِ خزانہ Jim Chalmers نے خبردار کیا ہے کہ عالمی معیشت میں حالیہ ہلچل کے اثرات سے آسٹریلیا بھی محفوظ نہیں رہ سکے گا۔ وہ آج امریکہ روانہ ہوں گے جہاں وہ جی-20 وزرائے خزانہ کے اجلاس میں شرکت اور جنوبی کوریا، سنگاپور، جاپان اور چین سمیت بڑے ایندھن فراہم کرنے والے ممالک کے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

  • پاکستان میں سارنگی کو زندہ رکھنے والے استاد مظہر امراؤ بندو خان

    15/04/2026 Duration: 06min

    سارنگی موسیقی کے قدیم ترین سازوں میں سے ایک ہے، کچھ دہائیاں قبل تک پاکستان میں بھی اس قدیم اور نایاب ساز کے کئی ماہر فنکار موجود تھے، تاہم گزرتے دور کے ساتھ سارنگی نوازوں کی تعداد میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے، اس معدوم ہوتے ساز کو بچانے کیلئے پاکستان میں اس وقت صرف 7 سارنگی نواز ہی باقی رہ گئے ہیں، جن میں سے ایک بڑا نام استاد مظہرامراؤ بندو خان کا ہے، جو برصغیر میں عرصہ دراز سے اس ساز کو بجا کر زندہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں.

  • کتابوں کے زمانے کے والدین، اسکرین کے دور کے بچے : کیا ہم ایک دوراہے پر کھڑے ہیں؟

    15/04/2026 Duration: 06min

    ایک طرف والدینکا اپنا بچپن — کتابوں، کھیلوں اور سادہ زندگی کا زمانہ اور دوسری طرف ان کے بچے اسکرینز، گیمز اور ڈیجیٹل دنیا میں پلتے ہوئے۔ کیا یہ فرق ایک خلا پیدا کر رہا ہے؟ یا یہ ایک موقع ہے — بہتر سمجھ، بہتر تربیت، اور بہتر مستقبل کا؟ آج ہم اسی سوال کا جواب ڈھونڈیں گے میلبورن کی رہائشی زہرا عتیق کی کہانی کے ذریعے۔

  • Eight people recognised for Bondi bravery - بونڈائی جنکشن چاقو حملے کے دو سال: پاکستانی سیکیورٹی گارڈ فراز طاہر اور محمد طحہٰ کے لئے بہادری کے اعزازات

    15/04/2026 Duration: 06min

    Eight people have been recognised for their bravery during the Bondi Junction shopping centre attack. Governor-General Sam Mostyn announced the special honours to mark the two-year anniversary. - گورنر جنرل سیم موسٹن نےبونڈائی جنکشن شاپنگ سینٹر کے واقعے کی دوسری برسی کے موقع پر خصوصی اعزازات کا اعلان کیا۔آٹھ افراد کو حملے کے دوران بہادری دکھانے پر اعزاز سے نوازا گیا ہے،

  • In a polarised and digital world, can grief unite us? - SBS Examines: پولرائزڈ اور ڈیجیٹل دنیا میں، کیا غم ہمیں متحد کر سکتا ہے؟

    14/04/2026 Duration: 08min

    Social media is changing how we grieve, especially following a shocking event like the Bondi terror attack. But could sharing our grief help bridge social divisions? - سوشل میڈیا ہمارے غم منانے کے انداز کو بدل رہا ہے، خاص طور پر بونڈی دہشت گرد حملے جیسے صدمہ خیز واقعے کے بعد۔ لیکن کیا ہمارا غم بانٹنا سماجی تقسیم کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے؟

  • مختصر خبریں: منگل 14 اپریل 2026

    14/04/2026 Duration: 04min

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی ایرانی بحری سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اور ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایران نے اس اقدام کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے نہ صرف سخت ردعمل دیا ہے بلکہ خلیج میں موجود امریکی اتحادیوں کو بھی خبردار کیا ہے۔

  • عازم حج ہیں ؟جانئے کون سی ادویات ساتھ رکھیں

    14/04/2026 Duration: 08min

    ایس بی ایس اردو اس سال حج کے لئے عزم سفر کرنے والوں کو معلومات فراہم کرنے کے لئے ایک سیریز کا آغاز کر رہا ہے اس سیریز میں آپ جان سکیں گے کہ حج پر جاتے ہوئے کون سی اہم چیزوں کا خہال رکھنا ضروری ہے، وہ کون سی ادویات ہیں جوآپ کو دوران حج کسی بیماری سے محفوظ رکھ سکتی ہیں ، حج کے دوران پیش آںے والی مشکلات کیا ہو سکتی ہیں ، نسک ایپ کیا ہے ، بزرگوں کا خیال کیسے رکھیں، تارکین وطن افراد کے لئے آسٹریلیا سے براہ راست حج بہتر ہے یا اپنے آبائی وطن سے عازم سفر ہونا آسان ہے اور کیا اس وقت مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے تناظر میں حج کےکرنا آسانی سے ممکن ہے؟

  • US–Iran talks: Is Pakistan’s mediation regaining momentum after failed Islamabad talks? - کیا 'اسلام آباد مذاکرات' کے بعد بھی پاکستان فریقین کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لا سکتا ہے؟

    14/04/2026 Duration: 07min

    The Islamabad talks ended without a final agreement due to key differences over Iran’s nuclear program. While discussions were seen as constructive, no progress was made on the central issue. Does Pakistan still have a mediating role, and what options remain for the main parties? Hear insights from Deakin University researcher Dr Zahid Shahab Ahmed, who specialises in peace and security in South Asia and the Middle East. - ایران کے جوہری پروگرام پر بنیادی اختلافات کے باعث 'اسلام آباد مذاکرات' کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔ اگرچہ مبصرین کا کہنا ہے کہ بات چیت مثبت رہی اور کچھ معاملات پر پیش رفت بھی ہوئی. کیا پاکستان کا ابھی بھی کوئی مصالحتی کردار ہےاور مرکزی فریقین کے پاس آگے بڑھنے کے کیا ممکنہ راستے موجود ہیں۔ اس پوڈکاسٹ میں ڈییکن یونیورسٹی کے محقق ڈاکٹر زاہد شہاب احمد سے بات چیت سنئے جو جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں امن اور سلامتی کے امور کے ریسرچر ہیں۔

  • Sajjad Jani, Faisal Ramey & Sajid Hussain bring Punjabi laughter to Australia - معروف پاکستاتی پنجابی مزاح کار سجاد جانی ، فیصل رامے اور ساجد حسین کی آسٹریلیا میں پھرپور پذیرائی

    13/04/2026 Duration: 16min

    Three Pakistani comedians Sajjad Jani, Faisal Roy, and Sajid Hussain, have expressed gratitude for the warm welcome they received during their performances in Australia. - پاکستان سے آسٹریلیا آںے والے تین مزاح کار ساجد جانی ، فیصل راے اور ساجد حسینن، جن کے فن کو آسٹریلیا میں مقیم اردو اور پنجابی بولنے والی تارکین وطن کی بڑی آبادی نے سراہا کہتے ہیں انہیں محسوس ہی نہیں ہوا کہ وہ آسٹریلیا میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔

  • How can Australia’s model give new life to Pakistan’s agriculture? - آسٹریلیا کا ماڈل پاکستان کی زراعت کو کیسے نئی زندگی دے سکتا ہے؟

    13/04/2026 Duration: 06min

    Have you ever wondered how Australia, which is largely a desert region, is not only self-sufficient in meeting its food needs but also exports agricultural produce to the world? It is nothing short of a miracle—but the real story behind this “agricultural miracle” lies in modern technology, scientific research, and digital farming. And now, efforts have begun to transfer this knowledge and experience to Pakistan. - کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ آسٹریلیا، جو ایک بڑی حد تک صحرائی خطہ ہے، وہ کیسے اپنی غذائی ضروریات میں خود کفیل بھی ہے اور دنیا کو زرعی پیداوار برآمد بھی کرتا ہے؟ یہ کسی معجزے سے کم نہیں مگر اس “زرعی معجزے” کے پیچھے اصل کہانی ہے جدید ٹیکنالوجی، سائنسی تحقیق اور ڈیجیٹل زراعت کی۔ اور اب یہی علم اور تجربہ پاکستان منتقل کرنے کی کوششیں بھی شروع ہو چکی ہیں۔

  • مختصر خبریں: پیر 13 اپریل 2026

    13/04/2026 Duration: 05min

    سنگاپور کے سفر کے بعد، وزیر اعظم چار روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں تاکہ اہم تجارتی شراکت داروں کے ساتھ ایندھن کی فراہمی پر بات چیت کی جا سکے۔ انتھونی البانیزی منگل [14 اپریل]] کو برونائی اور پھر ملائیشیا کے سفر کے لیے روانہ ہوں گے۔ دونوں ممالک آسٹریلیا کی ایندھن کی سپلائی چینز میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

  • شروع سے ہی اداکاری کرنے کا فیصلہ کرچکی تھی: مریم کیانی

    13/04/2026 Duration: 10min

    مریم کیانی پاکستانی ڈراموں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہیں۔ آج کل ڈرامہ سیریل راہگزر میں وہ ایک منفی کردار ادا کررہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کردار کوئی بھی ہو وہ اس میں ڈوب کر اداکاری کرتی ہیں۔ ایس بی ایس اردو کے ساتھ مریم کیانی کی خصوصی گفتگو۔

  • ڈیجیٹل ڈیٹاکس کا رجحان: اسکرین سے دور رہنے والوں کے لیے آف لائن کلب کی سہولت

    10/04/2026 Duration: 05min

    دنیا بھر میں موبائل اور سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث ایک نیا رجحان تیزی سے مقبول ہو رہا ہے جسے “ڈیجیٹل ڈیٹاکس” کہا جاتا ہے۔ اس رجحان میں لوگ کچھ وقت کے لیے اسکرینز سے دور ہو کر حقیقی زندگی اور ذہنی سکون کی طرف واپس جا رہے ہیں۔

  • ہفتہ رفتہ : جمعہ 10 اپریل 2026

    10/04/2026 Duration: 04min

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان متوقع امن مذاکرات سے قبل سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، شہر کے حساس علاقوں خصوصاً ریڈ زون کو سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ داخلی راستوں پر رکاوٹیں اور اضافی چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں۔ حکام نے سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد اور راولپنڈی میں عام تعطیلات بھی نافذ کی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، امریکی اور ایرانی وفود کی آمد متوقع ہے، جن میں اعلیٰ سطح کے نمائندے شامل ہوں گے، جبکہ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز آئندہ دنوں میں متوقع ہے۔

  • Explore the world through stories with SBS On Demand - SBS On Demand پر آپ کے لئے موجود ہیں ایسی فلمیں اور سیریز جو آپ کو مختلف ثقافتوں سے ملوا سکتی ہیں

    10/04/2026 Duration: 05min

    SBS On Demand offers a curated selection of global films and series, including Pakistani dramas and movies this quarter, as well as Hindi-language content for Urdu/Hindi speakers, alongside a range of English titles for broader appeal. - ایس بی ایس آن ڈیمانڈ ایک ایس اپلیٹ فارم ہے کہ جہاں آپ دنیا بھر کا فن دیکھ سکتے ہیں ، دلچسپ امر یہ ہے کہ اس پلیٹ فارم پر پاکستان کی بھی کچھ فلمیں اور ڈرامے موجود ہیں جبکہ وہ سننے والے جو اردو اور ہندی زبان سے واقفیت رکھتے ہیں وہ ہندی سیمنا کا لطف بھی اٹھا سکتے ہیں اس سہ ماہی میں جہاں ایس بی ایس آن ڈیمانڈ پر موجود پاکستانی فلمیں اور ڈرامے شائقین کو لطف اندوز کرنے کے لئے موجود ہیں وہیں کچھ انگریزی فلمیں اور سیریز بھی ہیں جوآپ کی دلچسپی کا باعث ہو سکتی ہیں

  • Hong Kong to Melbourne: a young man, a diary, and the story of a simple life - ہانگ کانگ سے میلبورن: ایک نوجوان، ایک ڈائری اور سادہ زندگی کی کہانی

    10/04/2026 Duration: 04min

    In today’s modern age, have you ever seen a young person organising their life with pen and paper? Or have we all become so lost in the glow of screens that the scent of ink is now just a distant memory? In this fast-paced world, where every moment is tied to the sound of notifications, there are still some who know the art of slowing down and truly living. Today, we introduce you to one such unique young individual—someone who is not distant from technology, but not enslaved by it either. - آج کے جدید دور میں کیا آپ نے کسی نوجوان کو قلم اور کاغذ کے ساتھ اپنی زندگی کو ترتیب دیتے دیکھا ہے؟یا پھر ہم سب اسکرینز کی چمک میں اتنے گم ہو چکے ہیں کہ سیاہی کی خوشبو اب ایک پرانی یاد بن گئی ہے؟ اسی تیزرفتار دنیا میں، جہاں ہر لمحہ نوٹیفکیشنز کی آواز سے جڑا ہوا ہے، کچھ لوگ اب بھی زندگی کو ذرا ٹھہر کر جینے کا ہنر جانتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایسے ہی ایک منفرد نوجوان سے ملواتے ہیں جو ٹیکنالوجی سے دور نہیں، مگر اس کا غلام بھی نہیں۔

  • مختصر خبریں : جمعرات 09 اپریل 2026

    09/04/2026 Duration: 05min

    حکومت نے صارفین کو بار بار خبردار کیا ہے کہ ایندھن کے بحران سے اقتصادی ریلیف فوری طور پر آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد نہیں ملے گا۔ ٹریژرر جم چالمرز کہتے ہیں کہ آسٹریلین حکومت فعال رویہ اختیار کر رہی ہے۔

  • مختصر خبریں: بدھ 08 اپریل 2026

    08/04/2026 Duration: 05min

    پاکستان کے وزیر اعظم نے مشرق وسطیٰ کی جنگ میں شامل ممالک کے مذاکرات کاروں کو جمعہ [[10 اپریل]] کو ملاقات کے لیے اسلام آباد مدعو کیا ہے تاکہ لڑائی کے مستقل خاتمے کے لیے مذاکرات کیے جا سکیں۔ جو لوگ دعوت قبول کریں گے وہ امریکہ اور ایران کے ساتھ مل کر امن کے لیے شرائط طے کریں گے، جن کے بارے میں شہباز شریف کے مطابق انہوں نے عارضی وقفے کی تجویز قبول کر کے "غیر معمولی دانش" کا مظاہرہ کیا ہے۔

  • پاکستان رپورٹ: مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے لئے پاکستان کی کامیاب کوشش، مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے

    08/04/2026 Duration: 08min

    پاکستان کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششویں کامیاب ہوتی نظر آتی ہیں جہاں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کی گئی جنگ بندی کی درخواست اور آبنائے ہرمز کو خیر سگالی کے جذبے کے تحت کھولنے پر ایران اور اور امریکہ نے اتفاق کر لیا ہے ۔

  • مختصر خبریں :07 اپریل 2026

    07/04/2026 Duration: 05min

    آسٹریلیا نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کی گئی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں حصہ نہیں لے گا۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے سےپہلےنہ کھولا تو امریکہ سخت اور فوری کارروائی کرے گا۔ دوسری جانب ایران نے امریکہ کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کو مسترد کر تےہوئےکہا کہ وہ کسی عارضی جنگ بندی پر یقین نہیں رکھتے،بلکہ مکمل اور مستقل امن چاہتے ہیں۔

page 1 from 63