Informações:
Synopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodes
-
ہفتہ رفتہ : پاک افغان ایک روزہ سیریز میں پاکستان کو برتری، بھارت چاند پر پہنچ گیا
25/08/2023 Duration: 05minحزب اختلاف کے رہنما پیٹر ڈٹن نے حکومت کی جانب سے وائس ریفرنڈم میں ووٹنگ کے طریقہ عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پاک افغان ایک روزہ سیریز کے ابتدائی دو میچ پاکستان نے اپنے نام کر لئے ۔ جانئے ہفتے بھر کی خبریں ایس بی ایس اردو کے ہفتہ رفتہ میں
-
اردو نیوز فلیش:24 اگست 2023: نیو ساوتھ ویلز محکمہ صحت کو انکوائری کا سامنا
24/08/2023 Duration: 02minکینٹاس کو ریکارڈ سالانہ منافع، جم چالمرز کا کہنا ہےکہ آسٹریلیا کو وسائل کی بڑھتی ہوئی مانگ کے مطابق ڈھلنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو خبریں
-
Managing daycare sickness: tips for new migrants and first-time parents - کیا آپ کا بچہ بھی چائلڈ کئیر سینٹر جا کر بیمار ہو جاتا ہے ؟
24/08/2023 Duration: 08minThe decision to begin childcare at an early stage might appear beneficial for both your child and your career. However, it has the potential to disrupt the lives of many families, particularly those who are new migrants or first-time parents. What steps can recently arrived migrants take to adequately prepare their families for effectively managing this challenge? - ابتداٗ سے ہی بچوں کو چائلڈ کئیر یا ڈے کئیر بھیجنا شروع کرنے کا فیصلہ آپ کے بچے اور آپ کے کیریئر دونوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ تاہم، یہ فیصلہ بہت سے لوگوں اور خاندانوں کی روزمرہ زندگی متاثر بھیکر سکتا ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو نئے تارکین وطن ہیں یا پہلی بار والدین بنے ہیں۔ حال ہی میں آنے والے تارکین وطن اس چیلنج کو مؤثر طریقے سے سنبھالنے کے لیے اور اپنے روزمرہ کے معمول کو مناسب طریقے سے تیار کرنے کے لیے کیا اقدامات کر سکتے ہیں؟
-
اردو نیوز فلیش بدھ 23 اگست 2023: آسٹرلیا کے اسکولوں کے تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے سنجیدہ اقدامات کا مطالبہ
23/08/2023 Duration: 02minآج آنے والے نیپلین نتائیج کے مطابق ہر تین میں سے ایک آسٹریلین طالبعلم کم ترین تعلیمی معیار پر پورا نہیں اترتا. وزیر اعظم اگلے بدھ کو ایڈیلیڈ میں انڈیجینس وائس ٹو پارلیمنٹ ریفرنڈم کی تاریخ کا اعلان کریں گے.پاکستان کے دور دراز علاقے میں کیبل کار میں پھنس جانے والے تمام 8 افراد کو طویل ریسکیو آپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا ہے.
-
نوجوان آسٹریلین پناہ گزینوں کی ذہنی صحت کے لئے نئی تحقیق
23/08/2023 Duration: 06minایک اندازے کے مطابق 2023 ء میں 17,000 پناہ گزین آسٹریلیا میں آباد ہوں گے۔ لیکن ان پناہ گزینوں کو دیگر تارکین وطن نوجوانوں یا ان کے آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے ساتھیوں کے مقابلے میں ذہنی صحت کے چیلنجوں سے لڑنے کا زیادہ امکان ہے۔ مزید سنیے اس پوڈکاسٹ میں۔
-
Are your passwords good enough? - کیا آپ جانتے ہیں کے آپ کا آسان پاس ورڈ کس طرح آپ کو بڑے خطرے میں ڈال سکتا ہے؟
22/08/2023 Duration: 06minFrom puppy names to favourite sports teams, almost half of Australians use an easy-to-guess password for their devices or applications. Experts are warning it's putting many at risk of being hacked. - اگر آپ نے اپنے بچوں کے نام، تاریخ پیدائیش یا پسندیدہ چیزوں کے نام پاس ورڈ کے طور پر سیٹ کر رکھے ہیں تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔تقریباً نصف آسٹریلین اپنے موبائیل آلات یا ایپلیکیشنز کے لیے باآسانی اندازہ لگائے جانے والے کمزوراور آسان پاس ورڈ استعمال کرتے ہیں۔ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ کمزور پاس ورڈ فراڈ کرنے والوں کا سب سے آسان ہدف بنتے ہیں۔
-
اردو نیوز فلیش پیر21 اگست 2023: لاکھوں آسٹریلینز کو اس سال کم ٹیکس ریٹرن ملنے کا امکان
21/08/2023 Duration: 03minآسٹریلیا کا دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لئے اقدامات کا اعلان ، آسٹریلوی ٹیکسیشن آفس کی جانب سے تقریباً 300,000 لوگوں کے قرضے دوبارہ فعال کرنے کے بعد اس سال لاکھوں افراد کو کم ٹیکس ریٹرن مل سکتا ہے۔
-
Malala Yousafzai pushing for Afghan women's football team to play on world stage - ملالہ یوسفزئی کی آسٹریلیا میں افغان خواتین فٹ بال ٹیم سے ملاقات، ٹیم کوعالمی سطح پر کھیلنے کا موقع ملنا چاہئے
20/08/2023 Duration: 02minMembers of Afghanistan's women's football team living in exile in Melbourne have been buoyed by a visit from Nobel laureate Malala Yousafzai. The peace prize winner is helping drive a campaign to have world football's governing body, FIFA, recognise the team at an international level. - میلبورن میں جلاوطنی کی زندگی گزارنے والی افغانستان کی خواتین کی فٹ بال ٹیم کی کھلاڑی لڑکیاں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی آسٹریلیا آمد سے بے حد خوش ہیں۔ ملالہ کے ساتھ عالمی فٹ بال کی گورننگ باڈی، FIFA بھی ٹیم کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرنے کے لیے مہم چلانے میں مدد کر رہا ہے۔
-
ساتھی طالبات کے لئے سینیٹری پیڈز کی مشین لگوانے کا بیڑہ اٹھانے والے طالب علم جن کا پہلے مذاق اڑایا گیا۔
20/08/2023 Duration: 11minکراچی کا پیڈ مین (Pad Man) کہلانے والے طالبِ علم طحہ حسام مرزا نےاپنی یونیورسٹی میں سینیٹری پیڈز کی مشین لگوانے کا بیڑہ اٹھایا۔خواتین کے پیریڈز یا ماہواری کا قدرتی عمل، یہ وہ موضوع ہے جس پر پاکستانی معاشرے میں سرعام بات کرنا بھی معیوب سمجھا جاتا ہے لیکن اس موضوع پر کراچی کے پیڈمین طحہ حسام مرزا نہ صرف لوگوں کو آگاہی فراہم کر رہے ہیں بلکہ انھوں نے اپنی ساتھی خواتین طالبات کو درپیش اس مسئلے کا بھی منفرد حل نکال لیا ہے۔
-
ہفتہ رفتہ : فیفا ویمن ورلڈ کپ کا فائنل انگلینڈ اور اسپین کے مابین کھیلا جائے گا
18/08/2023 Duration: 07minمعروف براڈ کاسٹر مائیکل پارکنسن انتقال کر گئے ، تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 60 افراد کی ہلاکت کا خدشہ سنئیے رواں ہفتہ خبروں کے اعتبار سے کیسا رہا اس ہفتے کے "ہفتہ رفتہ " میں ۔
-
نیوز فلیش 17 اگست 2023: وزیر اعظم انتھونی البانیز کی ہاؤسنگ پالیسی کی مخالفت کرنے پر گرینز پر تنقید
17/08/2023 Duration: 02minوکٹورین پریمیئر ڈینیئل اینڈریوز کا کہنا ہے کہ پولیس فیصلہ کرے گی کہ آیا فیڈریشن اسکوائر مٹیلڈاس کی تیسری پوزیشن کے فائنل کے لیے کھلا رہے گا یا نہیں اور فٹ بال میں، میٹیلڈاز کع سیمی فائینل میں برطانیہ کے ہاتھوں شکست۔ مزید سنیے اس نیوز پوڈکاسٹ میں۔
-
Cheaper medications by next month - یکم ستمبر سے آسٹریلینزکس طرح سستی ادویات حاصل کر سکیں گے؟
17/08/2023 Duration: 05minAustralians will be able to get cheaper medications from September 1 after the Parliament passed the Government's changes to allow 60-day dispensing and a last-ditch effort by the Coalition to block it failed. - یکم ستمبر سے آسٹریلینز سستی دوائیں حاصل کر سکیں گے ۔ حزب اختلاف کی طرف سے حکومتی بل روکنے کی آخری کوشش میں ناکامی کے بعد پارلیمنٹ نے وہ قانون منظور کر لیا جس کے تحت اب مریض ڈاکٹری نسخے پر دو مہینے تک کی ادویات حاصل کر سکیں گے۔
-
توہین مذہب کے الزامات کے بعد تشدد پھوٹنے کے بعد لوگوں سے پرسکون رہنے کی اپیل
17/08/2023 Duration: 06minپاکستان میں دو مسیحیوں کی جانب سے قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے بعد مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اس کے جواب میں مسلم کمیونٹی کے افراد نے پنجاب میں متعدد گرجا گھروں کو نقصان پہنچایا اور توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص کے گھر کو تباہ کر دیا ہے۔ عیسائیوں اور مسلمانوں نے احتجاج کیا ہے اور دونوں فریقوں نے حکام سے امن بحال کرنے اور ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
اردو نیوز فلیش: بدھ 16 اگست 2023_ ہاؤسنگ بحران سے نمٹنے کے لیےقومی کابینہ کا 1.2 ملین نئے مکانات کا نیا ہدف
16/08/2023 Duration: 03minہاؤسنگ بحران سے نمٹنے کے لیےقومی کابینہ کا 1.2 ملین نئے مکانات کا نیا ہدف اور 'کرایہ داروں کے لیے بہتر ڈیل' کا اعلان ، اور فٹ بال میں، ویمن ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آج آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدّ مقابل ۔
-
پاکستان رپورٹ: پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نگران کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت تیز کردی
16/08/2023 Duration: 07minپاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کی اتحادی جماعت بی این پی مینگل نے انوار الحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی پر اعتراض اٹھایا ہے، مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے وطن واپسی کی تیاریاں شروع کردی ہیں، تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کو جیل میں قید تنہائی میں رکھنے کی مذمت کی ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت خارج کردی ہےمزید سنیے اس پوڈکاسٹ میں
-
Decoding Australia's inheritance laws: your rights and obligations explained - وراثت کے قوانین : جانئے اپنے فرائض اور حقوق
15/08/2023 Duration: 08minUnlike some other countries, Australians do not pay an inheritance tax on the assets they inherit. Even so, strict inheritance laws are in place, and with more than 50% of Australians dying without a Will, the courts often intervene. - کچھ دوسرے ممالک کے برعکس، آسٹریلینز اپنے وراثت میں ملنے والے اثاثوں پر وراثتی ٹیکس ادا نہیں کرتے ہیں۔ اس کے باوجود، آسٹریلیا میں وراثت کے سخت قوانین نافذ ہیں، اور پچاس فیصد سے زیادہ آسٹریلوی بغیر وصیت کے انتقال کر جاتے ہیں،جبکہ عدالتیں اکثر مداخلت کرتی ہیں
-
How does the Islamic Superannuation system work in Australia? - سپراینوایشن سیریز قسط 5: اسلامی سپراینیوایشن یا شریعہ کمپلائینس سُپرکا نظام آسٹریلیا میں کس طرح کام کرتا ہے؟
14/08/2023 Duration: 13minAcquire general knowledge about the Islamic superannuation structure and its operations by delving into perspectives from an Australian specialist and consumer feedback. - سپراینوایشن کے پوڈکاسٹ سلسلے کے اس حصے میں جانئے کہ اسلامی سپراینیوایشن فنڈ (Superannuation) کیا ہے اور شرعی سپرُ فنڈ کا نظام آسٹریلیا میں کس طرح کام کرتا ہے؟
-
اردو نیوز فلیش :14 اگست 2023 : اگر میٹلڈاس ورلڈ کپ جیت جائے تو عام تعطیل ہو سکتی ہے
14/08/2023 Duration: 02minایرانی پناہ گزین کے قتل پر قانونی تصفیہ , اہم پیشوں پر فائز ملازمین کو اپنی آمدنی کا 70 فیصد کرایہ کی مد میں ادا کرنا پڑتا ہے۔ مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو خبریں
-
Mastering English proficiency: steps to boost your language skills - اپنی انگریزی کیسے بہتر کریں؟
14/08/2023 Duration: 09minLearning English can serve as both a requirement for your student visa and a pathway to future academic pursuits. It also has the potential to enhance your career prospects or become a personal goal. With so many study options and informal learning opportunities, there should be few obstacles to improving your English skills. - انگریزی سیکھنا آپ کے سٹوڈنٹ ویزا کی ضرورت بھی ہے اور مستقبل میں آپ کی تعلیم کے حصول کی راہ ہموار کرنے کا راستہ بھی ہو سکتا ہے ۔ ساتھ ہی انگریزی سیکھنا آپ کے کیرئیر میں آپ کو بہتر مواقع فراہم کرنے اور آپ کے ذاتی اہداف کے حصول میں معاونت کا بھی اہل ہے۔ انگریزی زبان سیکنے کے لئے مطالعے کے بہت سے آپشنز اور غیر رسمی ذرائع کے ساتھ آپ کی انگریزی کی مہارت کو بہتر بنانے میں زیادہ رکاوٹیں حائل نہیں ہوں گی۔
-
سڈنی ٹاؤن ہال پر احتجاجی مظاہرہ،آخر عمران خان کے حامی آسٹریلیا سے کیا چاہتے ہیں؟
13/08/2023 Duration: 05minاتوار ۱۳ اگست کو سڈنی ٹاؤن ہال پر پی ٹی آئی نیو ساؤتھ ویلز نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ آسٹریلیا جیسے امریکی حلیف ممالک عمران خان کے معاملے پر حکومتِ پاکستان پر کیا کوئی دباؤ ڈالیں گے؟ سنئے ریلی میں موجود شرکا کے تاثرات۔