Synopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodes
-
کرکٹ ٹی 20 عالمی کپ - بابر اعظم اچھے مقابلوں کے لئے پُرعزم ، ٹیمیں اور شائیقین پرجوش
06/06/2024 Duration: 07minآئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے مقابلوں کا امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں آغاز ہوگیا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ چھ جون کو امریکہ اے کی ٹیم کے خلاف ڈیلاس میں کھیلے گی۔ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں شریک ہیں جن میں پاکستان کے ساتھ گروپ اے میں بھارت، آئرلینڈ، امریکہ اور کینیڈا شامل ہیں۔
-
آسٹریلیا سے فریضہ حج ادا کرنے کا آسان اور بہتر روٹ کیا ہے؟
05/06/2024 Duration: 04minسفری سہولیات اور دیگر کئی اہم امور کو مدنظر رکھتے ہوئے آسٹریلیا میں مقیم مسلمان فریضہ حج ادا کرنے کے لیے سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں۔
-
لگاتار تیسری انتخابی فتح مگر توقع کے برخلاف نریندر مودی پہلی بار اقلیتی حکومت بنانے پر مجبور
05/06/2024 Duration: 08minبھارتی انتخابات کے نتائیج کے بعد وزیراعظم نے اپنی جماعت BJP کی جیت کا اعلان کر دیا ہے۔ رائے عامہ کے جائیزوں کے برخلاف بی جے پی اکثریت حاصل نہیں کر سکی مگر لگاتار تیسری انتخابی فتح حاصل کرنے کے بعد نریندر مودی پہلی بار اقلیتی حکومت بنانے پر مجبورنظر آرہے ہیں۔ایس بی ایس نیوز کے ممبئی میں موجود نمائیندے ایرون فرنینڈو سے سنئے دنیا کی سب سے بڑی انتخابی مہم کی صورتحال
-
نیوز فلیش 5 جون: امریکہ جانب سے آئی سی سی مخالف قرارداد، آسٹریلیا میں فوجی بھرتیوں متعلق وضاحت
05/06/2024 Duration: 03minامریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے آئی سی سی مخالف قرارداد منظور، آسٹریلیا میں فوجی بھرتیوں متعلق حکومتی بیان کی وضاحت، نریندرا مودی تیسری بار بھارت کے وزیر اعظم منتخب اور فرنچ اوپن ٹینس مقابلے سیمی فائنل مرحلے میں داخل
-
پاکستان حالاتِ حاضرہ: تحریک انصاف کا مرکزی دفتر کھولنے کا حکم
05/06/2024 Duration: 10min۱۔ سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا کیس ، ۲۔ پی ٹی آئی رہنماوں کی متنازعہ ٹوئٹ چیلنج، ۳۔ تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ کھولنے کرنے کا حکم، ۴۔ سابق صدر عارف علوی مذاکرات میں کردار ادا کرنے کے خواہشمند
-
نیوز فلیش 04 جون 2024: بھارتی انتخابات میں حکمران اتحاد کی برتری
04/06/2024 Duration: 02minغیر ملکی شہری جلد ہی آسٹریلوی دفاعی افواج کے لئے درخواست دے سکیں گے اور حزب اختلاف اینڈریو جائلز سے مطالبہ کر رہی ہے کہ وہ محکمانہ ایڈوئس جاری کریں جس کی وجہ سے ڈرون سرولینس کے جھوٹے دعوے کیے گئے۔
-
لندن میں کیا رکھا ہے؟ کیوں اتنے زیادہ آسٹریلیئنز وہاں کا رخ کر رہے ہیں؟
04/06/2024 Duration: 06minلندن کی سڑکوں پر چلتے پھرتے آپ کو انگریزی زبان کا آسٹریلوی تلفظ واضح طور پر سنائی دیگا اور کیوں نہیں کیوںکہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں لگ بھگ 87 ہزار اوزیز بسے ہوئے ہیں۔
-
Analysis shows Australians from non-English speaking backgrounds are retiring with less superannuation - غیر انگریزی بولنے والے پس منظر سے تعلق رکھنے والے آسٹریلین کم سُپر فنڈ کے ساتھ کیوں ریٹائر ہو رہے ہیں؟
04/06/2024 Duration: 04minAustralians from non-English speaking backgrounds are retiring with less superannuation on average than other Australians. Analysis by Australia's peak superannuation body has found the cohort is around 140 thousand dollars worse off come retirement. - ایک نئی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اس وقت ملک میں کام کرنے والے غیر انگریزی پس منظرکے 2.7 ملین آسٹریلوی مجموعی آبادی کے مقابلے میں اپے سپر فنڈ میں بہت کم حصہ ڈالنے کے قابل ہیں۔دی ایسوسی ایشن آف سپر فنڈز آسٹریلیا [[ASFA]]کی تحقیق کے مطابق اس گروپ میں خواتین اور 55 سال سے زیادہ عمر کے افراد سب سے زیادہ پیچھے ہیں۔
-
Facing religious discrimination at work? These are your options - کام پر مذہبی امتیاز کا سامنا ہے؟ جانیے آپ کیا کر سکتے ہپں
04/06/2024 Duration: 08minAustralia is a party to the International Covenant on Civil and Political Rights, which provides extensive protections to religious freedom. However, specific legislated protections vary across jurisdictions. If you have experienced religious discrimination at work, it is important to know your options, whether you are considering submitting a complaint or pursuing the matter in court. - آسٹریلیا شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کا ایک فریق ہے، جو مذہبی آزادی کو وسیع تحفظات فراہم کرتا ہے۔ تاہم، مخصوص قانون سازی کے تحفظات دائرہ اختیار میں مختلف ہوتے ہیں۔ اگر آپ کو کام پر مذہبی امتیاز کا سامنا کرنا پڑا ہے، تو آپ کے پاس کیا اختیارات ہیں اس کو جاننا ضروری ہے، چاہے آپ شکایت جمع کرانے یا عدالت میں معاملے کی پیروی کرنے پر غور کر رہے ہوں۔
-
نیوز فلیش:03 جون 2024: لاکھوں آسٹریلین ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ
03/06/2024 Duration: 02minفئیر ورک کمینشن کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کا سالانہ تجزیہ پیش کر دیا گیا ، وزیر خارجہ نے پیٹر ڈٹن کی جانب سے بین الاقوامی فوجداری عدالت چھوڑنے کے بیان پر تنقید کی ہے۔ مزید تفصیل کے لئے سنئیے اردو خبریں
-
Two decades of STEM stagnation - آسٹریلوی اسکول سائنسی مضامین میں پیچھے کیوں؟
31/05/2024 Duration: 05minNew government statistics have revealed science literacy in Australian schools has barely improved over the past two decades. The Australian Academy of Technological Sciences and Engineering is calling for immediate government action to address the education gap. - آسٹریلیا بھر کے اسکولوں میں سائنسی مضامین کی تدریس میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران کوئی واضح پیشرفت نہیں ۔ ایک نئی رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں فوری طور پر ضروری بہتری کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔
-
ہفتہ رفتہ :31 مئی 2024: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ نیویارک کی عدالت میں مجرم قرار
31/05/2024 Duration: 08minہانگ کانگ میں سزا یافتہ جمہوریت کے حامی 14 افراد میں سے ایک آسٹریلین شہری ہے. نیویارک کی عدالت نے ہش منی مقدمے میں ڈانلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دے دیا . ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے بین الاقوامی صدر نے آسٹریلوی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے۔
-
نیوز فلیش 30 مئی 2024: امیگریشن کے وزیر اینڈریو جائلز نے آٹھ غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کر دیے
30/05/2024 Duration: 01minچین نے آسٹریلیا کے گائے کے گوشت کے برآمد کنندگان سے پابندیاں اٹھا لی ہیں اوراسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان سرحد کے ساتھ ایک بفر زون کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
-
ویسٹرن آسٹریلیا میں ملے صدیوں پرانے بحری جہاز کےملبے سے ہندوستانی مغل ثقافت کے بارے میں انکشافات
30/05/2024 Duration: 05minویسٹرن آسٹریلیا میں صدیوں پرانے بحری جہاز کے ملبے سے چاندی کے برتنوں نے ہندوستانی ثقافت کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔ چاندی کے برتنوں کا مطالعہ کرنے والے آسٹریلین مورخین کا کہنا ہے کہ یہ اشیاء ہندوستان میں مغل سلطنت کے لئے جانے والا پرتعیش سامان تھیں۔
-
نیوز فلیش 29 مئی 2024: رفحہ میں اسرئیلی حملے، پارلیمان میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر بحث کی کوشش ناکام
29/05/2024 Duration: 03minامیگریشن منسٹر کے استعفے کے لیے دباؤ میں اضافہ, وفاقی پارلیمان کی فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کی کوشش ناکام, اسپین، آئرلینڈ اور ناروے نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا ہے۔ماہانہ افراط زر کے نئے اعداد و شمار کے اجرا بعد آسٹریلین شئیر مارکیٹ میں گراوٹ۔
-
اپوزیشن کا کہنا ہے کہ کسی شخص کے ویزا منسوخی کے وقت آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات کو نہیں دیکھنا چاہئے
29/05/2024 Duration: 04minکولیشن نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزارتی ہدایت کو منسوخ کرے جس کے تحت عدالتوں کو ویزا منسوخی کا جائزہ لیتے وقت کسی فرد کے آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات پر غور کرنا ہوگا۔ ایڈمنسٹریٹو اپیل ٹریبونل کی جانب سے ریپ کے مجرم نیوزی لینڈ کے شہری کا ویزا بحال کیے جانے کے بعد یہ مطالبہ سامنے آیا ہے۔
-
آوارہ بلیوں کے مسیحا- ڈاکٹر مسرور پیرزادہ
29/05/2024 Duration: 10minبے زبان جانوروں سے لازوال محبت کرنے والوں کی آپ نے کئی داستانیں سن رکھی ہوں گی لیکن آج ہم جن دو افراد سے آپ کی ملاقات کروا رہے ہیں اُن کی کہانی بے مثال محبت ، رحم دلی اور احساس کی وہ مثال ہے جس کے بارے میں ہم شایَد سوچ ہی سکتے ہیں۔
-
اسپورٹس راونڈ اپ: آسٹریلین والی بال ٹیم تاریخ میں پہلی بار پاکستان پہنچ گئی
29/05/2024 Duration: 15minآسٹریلین کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آج اپنا پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی اور ایشین کبڈی فیڈریشن نے بھارتی کبڈی ٹیم پر پابندی لگا دی۔
-
نیوز فلیش:28 مئی 2024:ڈاکٹرز ود آوٹ بارڈر نے اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ کیا ہے
28/05/2024 Duration: 03minوزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پی این جی کو مشکل وقت میں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ مزید تفصیل کے لئے سنئے اردوخبریں
-
Australia’s coffee culture explained - آسٹریلیا میں کافی، ایک روایت
28/05/2024 Duration: 09minAustralians are coffee-obsessed, so much so that Melbourne is often referred to as the coffee capital of the world. Getting your coffee order right is serious business, so let’s get you ordering coffee like a connoisseur. - آسٹریلینزکافی کے دیوانگی کی حد تک شوقین ہیں، اس قدر کہ میلبورن کو اکثر دنیا کا کافی دارالحکومت کہا جاتا ہے۔ اپنی کافی درست انداز میں آرڈر کرنا ایک ہنر ہے تو آئیے آج سیکھتے ہیں ایک ماہر کے انداز میں کافی کس طرح آرڈر کی جائے۔